ابنا: جناب علی اکبر صالحی نے شام کے وزیر تیل سعید هنیدی سے کل شام ہونیوالی ملاقات میں ایران اور شام کے درمیان اقتصادی تعاون کی مزید توسیع کےلئے دونوں ممالک کی گنجائشوں کا ذکر کرتے ہوئے تعلقات بڑھانے کےلئے اسلامی جمہوریہ ایران کی مکمل آمادگی کا اعلان کیا ۔
ایران کے وزیر خارجہ نے عیدالاضحی کے موقع پر شام میں متحارب گروپوں کے مابین جنگ بندی کی تجویز کواس ملک میں امن و استحکام کی برقراری کےلئے بہت اچھی تجویز قرار دیتے ہوئے مخالفین کی طرف سے اسکی خلاف ورزی پر افسوس کا اظہار کیا – انہوں نے ایک بار پھر شام میں بحران کے خاتمے کےلئے سیاسی راہ حل اختیار کرنے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ شام میں کسی بھی منفی تبدیلی کا علاقے کے ممالک پر بھی منفی اثر پڑےگا –
اس ملاقات میں شام کے وزیر تیل سعید هنیدی نے شام کی حکومت اور عوام کی حمایت کرنے پر اسلامی جمہوریہ ایران بالخصوص رہبر معظم انقلاب اسلامی کی قدردانی کرتے ہوئے ایران اور شام کے تعلقات میں مزید توسیع کی توقع ظاہر کی-
.....
/169